فیملی کورٹ، گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری

فیملی کورٹ، گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی،یہ ڈگری فیملی عدالت کی جج ثناء افضل واہلہ نے جاری کی ہے،گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے دعویٰ میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ کہ شوہر حامد علی سے اس کی 2009ء میں شادی ہوئی اورتین بچے پیداہوئے،شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا،شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتاپیٹتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے،عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے،صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے فیملی عدالت میں اپنا7صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایاتھا،حامد علی نے اپنے جواب میں اپنی بیوی اور گلوکارہ صنم ماروی کے تمام الزامات مسترد کردیئے تھے اور کہا تھا کہ بیوی سے بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی گالم گلوچ کی،بیوی اور بچوں کو باقاعدہ خرچہ ادا کرتارہا ہوں،عدالت میری اہلیہ کے خلع کی درخواست مسترد کرے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے حکم میں کہا ہے کہ صنم ماروی کے شوہر کو بیان رکارڈ کروانے کے متعدد موقع دیئے گئے،صنم ماروی کے شوہر کے پیش نہ ہونے ے یکطرفہ ڈگری جاری کی جاتی ہے۔

گلوکارہ صنم ماروی

مزید : صفحہ آخر