پولیس پر تشدد، دودریاں پھاڑ دیں، زیر حراست ڈکیتی کا ملزم فرار

پولیس پر تشدد، دودریاں پھاڑ دیں، زیر حراست ڈکیتی کا ملزم فرار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوشیلے وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی وردیاں پھاڑڈالیں اور زیر حراست ملزم کو چھڑوا کر فرار کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کچہری میں وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر وریاں پھاڑ دیں اور کمرہ عدالت میں بند کر کے زیر حراست سے ملزم کو بھی چھڑوالیا۔ نصیر آباد پولیس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو عدالت لیکر پہنچی تھی کہ پندرہ اے بیس وکلاء نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس نے 8 نامزد سمیت 12 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

وکلاء گردی

مزید : صفحہ آخر