شفیق آباد،سڑک عبور کرتے شہری گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شفیق آباد میں 50 سالہ شخص گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق آزادی چوک کے قریب شوکت سڑک عبور کرتے گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔