بھارت،فلمی سیٹ پرکرین حادثہ 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک

بھارت،فلمی سیٹ پرکرین حادثہ 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک ہوگئے۔ بھارت کی ریاست چنئی کے قریب ”ای وی پی فلم سٹی“ میں کمل ہاسن کی تامل فلم ’انڈین 2‘ کی شوٹنگ جاری تھی کی اسی دوران وہاں موجود کرین اچانک زمین بوس ہوگئی۔ٹوٹنے والی کرین پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت متعدد افراد سوار تھے جن میں سے 3 جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔یہ تامل فلم بھارتی کمپنی لائیکا کے اشتراک سے بنائی جارہی تھی جنہوں نے حادثے سے متعلق بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن سمیت پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔مقامی پولیس نے بھارت کے نجی ٹی وی چینل کو واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب ساڑھے 9 بجے پیش آیا جب یہ لوگ کرین کے اوپر والے حصے پر بیٹھے شوٹنگ کے لیے لائٹنگ پر کام کر رہے تھے اور اسی دوران کرین ٹوٹ کر زمین پر گِر پڑی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر شنکر یہ فلم 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انڈین‘ کے سیکوئل کے طور پر بنا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کمل ہاسن کرین حادثے کے وقت کمپلیکس میں ہی کسی اور مقام پر موجود تھے۔ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم ’انڈین 2‘ کمل ہاسن کی فلم ہے جو سیاست میں بھی دھوم مچاتے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو میں اسمبلی کے انتخابات اگلے سال طے ہیں۔مقامی پولیس افسر کے مطابق پروڈکشن منیجر اور کرین چلانے والے ڈرائیورکے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے البتہ واقعے کی فرانزک رپورٹ سے ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔فلم کی کاسٹیوم ڈیزائنر امریتھا رام نے کہا ہے کہ اس حادثے میں وہ خود، کمل ہاسن اور کاجل اگروال بال بال بچے۔امریتھا نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرین ہیرو اور ہیروئنز کے بیٹھنے کی جگہ لگی کرسیوں کے اوپر گرا ہوا ہے۔اداکارہ کاجل اگروال نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کرین حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -