سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع دینے سے انکار

  سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع دینے سے انکار

  



کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آبادکے شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا آنکھیں بندکرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے، قانونی حیثیت کے دستاویز آنے کے بعد ہی کیس سنیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق کیس سماعت ہوئی، عدالت نے شادی ہال گرانے سے روکنے کی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے نارتھ ناظم آبادکے شادی ہال گرانے پرحکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا آنکھیں بندکرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے، پہلے دستاویزات لائیں کہ شادی ہال قانونی حیثیت رکھتاہے، جس پر نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرے موکل کاشادی ہال گرایاجارہاہے، شادی ہال کی قانونی دستاویزات موجودہیں۔ عدالت نے کہا کہ جن قانونی دستاویزکاذکرکررہے ہیں وہ فائل میں تونہیں لگائے، پہلے قانونی حیثیت کے دستاویزات لائیں پھرکچھ کریں گے، سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کاحکم دیرکھاہے، ہماری بھی حدودوقیودہیں،نوٹس جاری نہیں کریں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شادی ہال گرانے سے روک دے،دستاویزپیش کردیں گے، جس پر عدالت نے کہا شادی ہال کی قانونی حیثیت کی دستاویزآنے کے بعدہی کیس سنیں گے۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا جو غیر قانونی قبضہ کریگاسب گریگا۔

شادی ہال

مزید : صفحہ آخر