پاکستان ایشیاء پیسیفک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب

    پاکستان ایشیاء پیسیفک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایشیاء پیسیفک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا،چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کیلئے آفات کی معلومات ضروری ہیں۔جمعرات کو اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورتی کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاکستان، ایران، ترکی، منگولیا اور ازبکستان سے ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کو ایشیاء پیسیفک ڈیزاسٹر انفاریشن مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ کانفرنس میں خطے میں آفات سے نمٹنے کیلئے علاقائی تعاون کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کیلئے آفات کی معلومات ضروری ہیں،نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے صوبائی اور ضلعی سطح پر آگاہی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
ایشیاء پیسیفک

مزید :

صفحہ آخر -