اندرون اور بیرون ملک کیلئے 11پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار
لاہور(این این آئی) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ 2تاخیر کا شکار رہیں۔سعودی گلف کی دمام جانے والی پرواز158،،پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز757،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز386،ائیر بلیوکراچی جانے والی پرواز 405،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانے والی پرواز543،سعودی گلف کی دمام سے آنے والی پرواز157،،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز758،ائیر بلیوکی جدہ سے آنے والی پرواز471،،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز542،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز404 جبکہ پی آئی اے کی مدینہ شریف سے آنے والی پرواز 748 منسوخ ہو گئیں۔سعودی ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز735ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز470بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔
پروازیں