شناختی اکرڈ شرط ختم، ورنہ 26فروری سے شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، تاجروں کا الٹی میٹم

شناختی اکرڈ شرط ختم، ورنہ 26فروری سے شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، تاجروں کا الٹی ...

  



لاہور(آئی این پی) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے شناختی کارڈ کی شرط فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر پورے ملک احتجاجی مظاہرے کرنے کی دھمکی دیدی‘تمام تاجر ٹیکس دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے لیکن حکومت کا طریقہ کار درست نہیں ہے۔26 تاریخ کو لاہور شاہ عالم مارکیٹ سے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے مقصود احمد بٹ،عبدالرزاق ببر سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تاجر برادرادی نے حکومت کو کئی مرتبہ آگاہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط منظور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود حکومت ہمارے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔حکومتی نمائندے ہر مرتبہ تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان میں معیشت اور تجارت کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔شناختی کارڈ کی شرط نے تجارت کو تباہ کر دیا ہے۔ملک میں منگائی کا طوفان ہے۔حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ٹیکس اہداف میں ناکامی ہورہی ہے۔اس کی ذمہ دار حکومت ہے نام نہاد تاجر نمائندوں سے جب مذاکرات کریں گے تو حالات یہی ہوں گے۔ شناختی کارڈ کی شرط اس ملک کی معیشت کو کھارہی ہے۔حکومت نے شناختی کاررڈ کی شرط واپس نہ لی تو احتجاج اور ملک گیر ہڑتال ہو گی۔26 تاریخ کو لاہور شاہ عالم مارکیٹ سے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر کو ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن حکومت نے تاجروں کی ہی کمر توڑ دی ہے۔وزیر خزانہ بتائیں کتنے لوگ رجسٹرڈ کئے ہیں۔ایک تاجر دکھایا جائے جو ٹیکس نہ دے رہا ہو ہر تاجر ٹیکس ادا کرتا ہے۔عام آدمی ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن ایوانوں میں بیٹھے ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

ہڑتال دھمکی

مزید : صفحہ آخر