مسلم لیگ ن حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور بنے گی،رانا تنویر حسین

مسلم لیگ ن حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور بنے گی،رانا تنویر حسین

  



اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی(پی اے سی)رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور بنے گی،حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ہیں، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور بنے گی کیونکہ حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈالا اور آٹا، چینی بحران پر کچھ نہیں کیا۔ حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اچھے تعلقات ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک رکنی ایجنڈے پر متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور نواز شریف کی حساس صحت کے باعث بیٹی کا ان کے پاس ہونا ضروری ہے۔ صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ملک میں جاری کرکٹ سرگرمیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیوں پر خوشی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔

رانا تنویر حسین

مزید : صفحہ آخر