پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکرچودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ تک جاری رہے گا، 21 فروری کو محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے،24 فروری کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،25فرورت کو امداد باہمی سے متعلق سوالات پر بحث ہوگی،26 فروری کو سماجی بہبود و بیت المال 27 کو تحفظ ماحولیات،28 فروری کو کان کنی و معدنیات کے معاملا ت پر غور کیا جائے گا،2 مارچ کو لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ 3 مارچ کو مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات زیر بحث آئیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ آخر