گورنر پنجاب سے ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا
ملتان (کو رٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی نے ایک روز قبل صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری اور جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان کی قیادت میں گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر پنجاب کو جنوبی پنجاب اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ صوبہ کا قیام عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کے صوبہ کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لئے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے امید کرتے ہیں کہ وہ جنوبی پنجاب کے عوام سے علیحدہ صوبہ کے قیام کے لیے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔جنہیں گورنر پنجاب نے فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ صدر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان نے گورنر پنچاب کو ڈسٹرکٹ بار ملتان میں آنے کی دعوت بھی پیش کی جسے گورنر پنجاب نے قبول کرتے ہوئے جلد ملتان آنے کا وعدہ کیا ہے۔
ملاقات