مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

دیناہے،نومبر 1999 کو یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیے میں 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا اور اسی ادارے کے زیر اہتمام سال2000سے اس دن دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے،آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 7 ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے مطابق 1950سے لے کر اب تک 2 سو 30 مادری زبانیں ناپید ہو چکی ہیں,زبانوں پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے کے مطابق ایتھنالوگ ملکوں کے حوا لے سے انگریزی سب سے زیادہ یعنی ایک سو ب12 ممالک میں بولی جاتی ہے جس کے بعد60ممالک میں فرنچ، 57 میں عربی، 44 میں ہسپانوی اور جرمن بھی 44ممالک میں بولی جاتی ہے جب کہ اردو 23، ہندی 20 اور پنجابی 8 ممالک میں بولی جاتی ہے,پاکستانی ماہرین لسانیات کے مطابق ملک میں مختلف لہجوں کے فرق سے 74 زبانیں بولی جاتی ہیں,مادری زبانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 28 ویں نمبر پر ہے

مادری زبان

مزید : ملتان صفحہ آخر