عوامی خدمت کی سیاست مشن‘ وعدے پورے کرینگے‘ خواجہ شیراز محمود

  عوامی خدمت کی سیاست مشن‘ وعدے پورے کرینگے‘ خواجہ شیراز محمود

  



وہوا(نمائندہ پاکستان) حلقہ کے بجلی سے محروم قصبات میں بہت جلد بجلی فراہم کردی جائے گی یہ بات ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے کہی انہوں نے کہا کہ عوام کی (بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

خدمت ان کا مشن ہے جسے پورا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ انہوں نے الیکشن سے قبل سب تحصیل وہوا کے بجلی سے محروم قصبات کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد ان قصبات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے میرے اس وعدے کی اب تکمیل ہونے کو ہے کیونکہ وہوا کی نواحی بستی بگھہ، بستی شاہ نواز آباد، بستی طارق آباد، بستی لنگراہ، بستی کریم بخش سمیت درجنوں قصبات میں بجلی کی فراہمی کا کام جلد شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست ان کا مشن ہے اور عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر سو فیصد پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

خواجہ شیراز

مزید : ملتان صفحہ آخر