وائس چانسلر یو ایچ ایس سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

وائس چانسلر یو ایچ ایس سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ایم ڈی،ایم ایس و پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل نہ کرنے شدید ردعمل کی دھمکی دیدی ہے۔چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر خضر حیات،(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

صدر ڈاکٹر سلمان حسیب،صدر وائی ڈی اے ملتان ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر جعفر نقوی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائی ڈی اے وفد نے ایم ڈی،ایم ایس کی نظر ثانی سکیم،ہزاروں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کی رجسٹریشن،امتحانی نظام،نصاب میں یکسانیت،برے نتائج و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وائی ڈی اے چیئرمین ڈاکٹر خضر حیات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم انکے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔اگر انکے مسائل حل نہ کئے گئے تو وائی ڈی اے پنجاب شدید ردعمل کا اظہار کرے گی اور وائس چانسلر کو انکے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وائس چانسلر