فورٹ منرو واٹر سپلائی میں کرپشن پر ایکسئین‘ ایس ڈارز سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرنیکا حکم

  فورٹ منرو واٹر سپلائی میں کرپشن پر ایکسئین‘ ایس ڈارز سمیت 8ملزمان کو ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ایکسیئن، دو ایس ڈی او سمیت 8 (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان مبینہ خورد برد کا مقدمہ نمبر 10/19 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم 2015 میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی۔ملزمان میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئنز جاوید شکیل،رفعت باقر گردیزی، ملک نواز، ایس ڈی اوز غلام شبیر، ملک اختر حسین، سب انجینئرز عبد الحمید کھوسہ، اعجاز احمد لغاری اور ٹھیکیدار امان اللّٰہ لغاری شامل ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد امیر نے تفتیش کی۔جبکہ فاضل عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ذولفقار علی سدھو نے ڈپٹی پراسیکیوشن میاں محمد بلال کے ساتھ ملکر مضبوط دلائل پیش کیے۔ دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

گرفتاری حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر