مشکوک افراد کی فائرنگ سے سی آئی اے اہلکار، راہ گیر خاتون زخمی، 2ملزمان گرفتار

مشکوک افراد کی فائرنگ سے سی آئی اے اہلکار، راہ گیر خاتون زخمی، 2ملزمان گرفتار

  



محسن وال(نمائندہ پاکستان) مشکوک افراد کو روکنے پر ملزمان کی بھرے بازار میں سی آئی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،ایک اہلکار اور راہگیر خاتون زخمی،سی آئی پولیس نے جرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ڈی پی او خانیوال زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کرنے پہنچ گئے،انعام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے ٹی چوک میں سی آئی پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے بھرے بازارمیں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی،جس کے بعد سی آئی پولیس،پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا جبکہ سبزی منڈی کے قریب پھر دوبارہ ملزمان نے فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں رکشہ پر سوار ایک خاتون ہاتھ پر فائرلگنے سے زخمی ہوئی، جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،دوسری جانب ملزمان کے تعاقب کا سلسلہ جاری رہا،اسی دوران ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کی تو پولیس اہلکار انور شاد کے سر گولی چھونے سے اہلکار زخمی ہوگیا،جسے پولیس کی گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا،اسی ثناء میں ملزمان نے ایک گھرمیں پنالے لی، جہاں پر پولیس نے جرت مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے پسٹل اور استعمال شُدہ موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے لیا،جبکہ اطلاع ملنے پر ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ فوری عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر ڈی پی او خانیوال نے زخمی اہلکار کی عیادت کرتے ہوئے جر ت منڈی پر اہلکاروں کو شاباش دی اور انعام کا اعلان کیا،بعدازاں ڈی پی اوخانیوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج انچارج سی آئی اے سٹاف ملک عون عباس کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ فراہم کرنے کا اصل حق ادا کیا،ڈی پی او خانیوال نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک فرار ہوگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر