ڈیرہ‘ سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

      ڈیرہ‘ سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

  



ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے فیصل آباد اور دیگر شہروں سے مشینری اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔کمشنر نسیم صادق سے ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ کی قیادت میں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کمپنی کے نمائندہ نے ملاقات کرکے سیوریج مسائل سے آگاہ کیا.کمشنر نے کہا کہ گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ ہونے سے سیوریج مسائل بڑھ جاتے ہیں اس لئے محکموں کو ابھی سے تیاری کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی 18 سال بعد ڈی سیلٹنگ کی گئی ہے۔خراب مشینری مرمت کرنے کے ساتھ بوسیدہ پائپ تبدیل کئے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ تمام پائپ لائنز کی صفائی کی جائے ضرورت کے مطابق پائپ لائنز مرمت اور تبدیل کردی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سیاسی مخالفت اور ذاتی عداوت میں سیوریج پائپ لائنز میں پتھروں کی بوریاں ڈال کر سیوریج مسائل پیدا کرائے جاتے ہیں۔مین ہولز کے کور تک غائب کردئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت نمٹا جائیگا۔عوام تعاون کریں اور ایسے افراد کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

نسیم صادق

مزید : ملتان صفحہ آخر