چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیا ء سے محروم

  چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیا ء سے محروم

  



ملتان (وقا ئع نگار)چوری ڈکیتی کی 24 مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل سمیت دیگر ضروری سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی۔صرف مقدمات درج کرکے کاغذی کاروائی پوری کردی ہے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

تھانہ مظفر آباد کے علاقے چاہ شاہ والہ محمد زوالفقار سے تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل دوموبائل سمیت نقدی70ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی نزاکت حسین کی دوکان پر تین نامعلوم ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل سمیت ایک لاکھ روپے لیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے وحدت کالونی سخاوت علی نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی45سو روپے لیگیا، مچھلی منڈی سے محمد دانیال سے چار مسلح ڈاکو نقدی،موبائل 63ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے گردیز پور رانا محمد شفیع کے گھر چار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر داخل ہوکر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی، سونا ودیگر گھریلوں سامان مالیت1لاکھ40ہزار لیگئے، سٹی شجاعباد کے علاقے ذکا الرحمن سے تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی75ہزار چھین کر فرار ہوگئے، بستی محمد پور شوکت حسین سے چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ10ہزار لیگئے،تھانہ ممتازا?باد کے علاقیاحمد ا?باد محمد عامر کا لوڈر رکشہ، پیپلز کالونی محمد اسماعیل، کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ غلام مجتبی، کارڈیالوجی محمد عرفان، سہوڑہ چوک جوائل راجہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے،چونگی نمبر5لیاقت علی کیگھر سے ایل سی ڈی، کوتوالی کے علاقے چونگی نمبر9محمد عباس کی گاڑی سے نقدی موبائل مالیت 1لاکھ، نیوملتان کے علاقے منیر والہ بدر اصغر کی دوکان سے موبل ا?ئل فلٹر دیگر سامان مالیت 3لاکھ، سیتل ماڑی کے علاقے سلیم پرویز کے سرائے سے محمد اسلام، محمد حسین نقدی 2لاکھ چوری ہوگئے، صدر کے علاقے بنڈہ سندیلہ فقیر حسین کیگھر سینقدی،موبائل52ہزار،نانڈلہ چوک سے ریاض، دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم سے محمد اسلم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، اندرون لوہاری گیٹ کے علاقے لیاقت علی کے گھر سے دو تولہ سونا، نقدی سمیت ڈھائی لاکھ، راجہ رام کے علاقے نسیم بی بی کیگھر سے خادم ھسین، اختر حسین گھریلوں سامان مالیت1لاکھ80ہزار چوری کرکے لیگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر