نشتر عملے کی ملی بھگت‘ مریض نجی لیبارٹری سے ایم آر ٓئی کرانے پر مجبور

  نشتر عملے کی ملی بھگت‘ مریض نجی لیبارٹری سے ایم آر ٓئی کرانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال کے سٹاف کی نجی لیبز کے ساتھ ملی بھگت کا معاملہ۔ مریضوں کو جان بوجھ کر ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے پرائیوٹ لیباٹریوں کی طرف بھیجوانے کی شکایت سامنے آئی یے۔جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے میں پریشانی سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کا عملہ ہسپتال میں آنے والے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے نجی لیب مین ریفر کر رہے ہیں۔جہاں مریضوں سے نجی لیب والے ساڑھے اٹھ ہزار روپے تک وصول کیئے جاتے ہیں۔ان شکایت کی وجہ سے مریض اور لواحقین نشتر انتظامیہ.پر پھٹ پڑے ہیں۔ہسپتال میں آئے مریضوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 13 روز تک چکر لگانے کے باوجود ایم ار آئی ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نشتر میں ٹیسٹ نہ ہونے سے مجبورا نجی لیب سے آئم آر آیی ٹیسٹ کروانے پڑ رہے ہیں۔مریضوں نے صحت کے اعلی حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کے مطابق مریضوں کو چاہیے اس طرح کی شکایت ملنے پر فوری طور ہسپتال انتظامیہ اسے رجوع کریں۔تاکہ ملوث اہلکار کے کردار کا تعین کرکے سخت سزاء دی جائے۔
ایم آر آئی