ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ بچہ ماں کے پیٹ میں چل بسا

  ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ بچہ ماں کے پیٹ میں چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ عدم دستیابی سے بچہ حا ملہ خاتون کے پیٹ میں چل بسا،ڈیوٹی پر تعینات عملے نے لیت و لعل سے کام لیا، ورثاء کا تحصیل ہیڈ کواٹر عملہ کے خلاف شدید احتجاج، تفصیل کے مطابق نواحی پل مان موضع مراد مان کے رہائشی محمد سلیم ولد(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

اللہ دتہ کی اہلیہ ریحانہ مائی کو ڈلیوری کے لئے صبح 4بجے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا مگر صورتحال کی نزاکت سے پہلو تہی کرتے ہو ئے ڈیوٹی پر مو جود عملہ نے مریضہ پر کوئی تو جہ نہ دی اور تشویشناک حالت کے باوجود ایمر جنسی میں لے جانے کی بجائے وارڈ میں ہی بیڈ کی بجائے کرسی پر بٹھائے رکھا جب کہ ڈیوٹی پر تعینات لیڈی داکٹر کی عدم دسیابی کے باعث ریحانہ مائی کے پیٹ میں مو جودزندہ بچہ جاں بحق ہو گیا، ریحانہ کے سسر اللہ دتہ نے میڈیا کو بتایا کہ صبح4بجے سے لے کر8بجے ان کے بار بار کہنے کے باوجود مریضہ کو آپریٹ نہ کیا گیا جس کے باعث بچے کی ہلاکت ہو ئی،جب کہ پیٹ میں مردہ بچے کا زہر پھیلنے سے مریضہ ریحانہ مائی کی حالت بھی تشویشناک ہو گئی، بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کے روٌیے سے نالاں متاثرہ خاندان ریحانہ مائی کو اُٹھا کر نجی کلینک لے گیا،ورثاء نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال عملہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے، میڈیا سے رابہ کر نے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمارہ علی بھٹی نے بتایا کہ مریض کے ورثاء کو آپریشن کیلئے خون کے انتظام کر نے کا کہا گیا جس میں تاخیر کی وجہ بھی وہ خود بنے،ہسپتال ڈاکٹر پر غفلت برتنے کے الزامات سراسر غلط ہیں۔
غفلت