حکومتی نااہلی‘ ریاستی نظام اور ادارے ناکام ہورہے ہیں‘ لیاقت بلوچ

  حکومتی نااہلی‘ ریاستی نظام اور ادارے ناکام ہورہے ہیں‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں مسلسل حکومتی نااہلی، ناتجربہ کاری، قانون سے کھلواڑ اور بدنیتی اجاگر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزراء زور بیان، معاملات کو بگاڑنے اور مخالفین کی توہین اور تضحیک کرنے کی عادت کا شکار ہیں جس سے پورا ریاستی نظام اور ریاستی ادارے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔ حکومت اپنی مہلت عمل تیزی سے خود کم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے، عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریات مہیا کرنے کا حکومتی وژن اور لائحہ عمل ناپید ہے۔ حکومت پہلے عوامی مسائل کو تحقیر کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی اب جب پانی سر سے گزر ا تو ہلاکت اور حماقت خیز اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بجلی، گیس، تیل پر ٹیکسوں کی یہی شرح برقرار رہی تو معاشی سرکل جام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک گیر مہم کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی ناکامی پر عوام کو متحد کرے گی۔لیاقت بلوچ نے بلوچستان میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات پر تشویش، صدمہ اورتربت سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں خوفناک دہشتگردی کا نیٹ ورک بھارت چلا رہاہے۔ کلبھوشن نیٹ ورک کا تسلسل جاری ہے۔حکومت عوام کے جان، مال کی حفاظت میں ناکام ہے۔ حکومت قوم کو جواب دے کہ دہشتگرد پھر سے کیوں فعال ہوگئے ہیں
لیاقت بلوچ