پی پی 241میں ضمنی انتخاب کا شیڈول فائنل‘ پولنگ 15اپریل کو ہوگی

      پی پی 241میں ضمنی انتخاب کا شیڈول فائنل‘ پولنگ 15اپریل کو ہوگی

  



بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چشتیاں سے مسلم لیگ(ن) کیایم پی اے کاشف محمود کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست حلقہ پی پی 241 میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیاہے.جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل 15 اپریل کو ہوگاپی پی 241کا ریٹرنگ آفیسر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پپلک نوٹس 29فروروی کو جاری کرے گا.2 سے 4 مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے.5 مارچ کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی.9 مارچ کو امیدواروں کے کاغذات کی سکرونٹی کی جائے گی. 12 مارچ کو ریٹرنگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاسکے گی.17 مارچ کو حتمی امیدواروں کے ناموں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی.18 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے.19 مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیئے جائیں گے.الیکشن کمیشن کے جاری ہونے والے انتخابی شیڈول کے بعد حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں.سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کے لیے سوچ بچار کاعمل شروع کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر