پاکستان رہنے کیلئے دنیا کا سب سے سستا ترین ملک قرار

پاکستان رہنے کیلئے دنیا کا سب سے سستا ترین ملک قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کو رہنے کے لیے سب سے سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔جبکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ملک اور سوئٹزرلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح کے پیشہ وارانہ افراد اور کاروباری رہنماؤں کے لیے دنیا بھر میں معروف میگیزین ڈھاکہ ٹریبون نے اپنی رپورٹ میں پاکستان(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کو رہنے کے لیے سستا ترین ملک قرار دے دیا ہے۔پاکستان کے بعد افغانستان، ہندوستان، شام، ازبکستان، کرغزستان اور تیونس کو سستا ملک قرار دے دیا ہے۔جب کہ مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک سرِ فہرست رہے۔مہنگے ترین 20 ممالک میں 9 یورپی ممالک،5 ایشیائی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک شمالی امریکہ،ایک افریقہ کا ملک شامل ہے۔اس کے علاوہ کیریبین اور اوشیانیا کے بھی دو دو ممالک مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔رہائش اختیار کرنے کے لیے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں ناروے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد آئس لینڈ، جاپان، ڈنمارک، بہاماس، لکسمبرگ، اسرائیل، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔اس فہرست میں امریکا 20ویں،برطانیہ 27ویں،سعودی عرب 57ویں جب کہ روس 82ویں نمبر پر ہیں۔ان ممالک کی درجہ بندی پانچ بڑے پیمانوں پر کی گئی ہے جن میں رہائش،کرایہ،کھانے پینے کی اشیاء،گروسری اور خریداری کی لاگت شامل ہے۔مہنگے ترین اور سستے ترین ممالک کی نشاندہی کے لیے درجنوں میگزین کے مطالعات کیے گئے۔اس کے علاوہ کنزیومر پرائز کی تعداد،متعدد قومی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے اور ان کا جائزہ لیا گیا۔اس کے بعد اعداد و شمار کے انڈیکس کو مرتب کیا گیا جس میں نیویارک کے مہنگے ترین شہر (این وائے سی) کو ایک بینچ مارک کے طور پر استعمال کیا گیا۔نیویارک کو انڈیکس سکور 100 دیا گیا۔ایسا ملک جس کا سکور 100 سے زیادہ ہے اْسے نیویارک سے بھی مہنگا قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈھاکہ ٹربیون