سائلین کو انصاف فراہمی کیلئے ملکر بی ڑا اٹھانا ہوگا‘ جسٹس قاسم خان

    سائلین کو انصاف فراہمی کیلئے ملکر بی ڑا اٹھانا ہوگا‘ جسٹس قاسم خان

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ملتان لاء آفیسرز کی طرف سے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں عصرانہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک محمد رمضان خالد جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے لاء آفیسرز کے دفاتر و اسٹاف کی کمی،کیسز کی تیاری کے لئے پرسکون ماحول کی فراہمی اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ اگر ہم مل کر مسائل کا حل اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے بیڑہ اٹھائیں اور ان کو حل کر لیں تو آنے والی قومیں یقینا ہماری مثال دیں گی اور نوجوان وکلاء ہمارے نقش قدم پر چل کر پاکستان کے ایک کامیاب وکیل بنیں گے اور اللہ تعالیٰ سے بڑی امید ہے کہ ہم تمام مسائل پر قابو پا لیں گے تقریب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان مہر ضمیر حسین سنڈھل،لاء آفیسرز ودود احمد اور ایوب بزدار نے بھی خطاب کیا تقریب میں مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر، مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد، مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم، مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال اور مسٹر جسٹس جواد حسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ دریں اثنا ئیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر ملک حیدر عثمان اعوان نے کی جبکہ نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم،مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق،مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال،مسٹر جسٹس جواد حسن،ایڈیشنل رجسٹرار شیخ اکرم،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار میاں ارشد وقاص چھجڑا،سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارمالک خان لنگاہ،مسرور حیدر،نوید رانا،نائب صدرساجد ایزدی،فنانس سیکرٹری حق نواز کنہوں،رانا آصف سعید،چوہدری طاہر محمود،میاں شاہد،سجاد ٹانگرہ،سجاد حیدر سپرا،یوسف زبیر،کنور یونس،وسیم ممتاز،ملک ظفر اقبال، ناظم خان اور خواتین و افراد وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل نعت میں بلال بٹ،شیخ جاوید اقبال،انور علی رانا،حمیرا کھنڈ،اسد ہراج،حفظہ رحمن،مسعود احمد،عظیم پیرزادہ،فہیم ممتاز اور قارب نوید نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر