پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل‘ اراکین اسمبلی کی بھی شرکت
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر‘تحصیل رپورٹر) پابندی کے باوجود راجن پور کے علاقہ کوٹلہ رباعیت میں اُونٹوں کادنگل منعقد ہوا جس میں دودوجوڑے کرکے اونٹوں کولڑایا گیا،اس دنگل کے انعقاد سے قبل ہی سوشل میڈیا پراس دنگل کی روک تھام کیلئے عوام کی جانب سے پولیس سے مطالبات کئے گئے مگر پولیس نے کوئی قدم نہ اُٹھایا دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری، سابق ایم این اے بیگم مینا جعفر لغاری، ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک کے دوبھائی سردار صدیق امان اللہ دریشک، سردار محمدعلی دریشک بھی اس دنگل کودیکھنے کیلئے پنڈال میں موجود تھے جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو ئیں،شہری امداد لشاری کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج راجن پور کی عدالت میں حکم امتناعی کیلئے درخواست دائر کی گئی جنہوں نے اس کی روک تھام کیلئے پو لیس کوہدایت بھی کی مگر یہ دنگل منعقد ہوا اوردن بھر جاری رہا منتظم اس دنگل کے فیض کورائی تھے اس دنگل کی تشہیر کئی روز سے سوشل میڈیا پراور اشتہارات کے ذریعہ کی جارہی تھی۔
دنگل