جتنے مرضی مارچ کر لیں حکومت مدت پوری کریگی‘ زین قریشی

  جتنے مرضی مارچ کر لیں حکومت مدت پوری کریگی‘ زین قریشی

  



ملتان (نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ لٹیروں کا ٹولہ ہے۔ دونوں جماعتوں نے ملک کو بری طرح لوٹا۔ تحریک انصاف کو عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔ جتنے مرضی مارچ کرلیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں اس خطے کوپسماندہ رکھا گیا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ پہلی دفعہ کسی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔ جس کی بدولت اس علاقہ کی محرومیاں ختم ہونگی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے اراکین اسمبلی کی سفارشات پر ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ جس کے ذریعے جنوبی پنجاب میں صحت‘ تعلیم‘ سڑکوں کے انفسٹریکچر کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گے۔ ملتان کا ایک بہت بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے۔ جس کیلئے اربوں روپے منظور کروا رہے ہیں۔ سیوریج نظام کی تبدیلی سے اہلیان ملتان کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا ترقیاتی کامو ں میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں جن میں موضع ملاں فقیر‘ یوسی چٹھہ‘موضع چھراں والہ کا دورہ کیا۔ انہیں نے اپنے حلقہ انتخاب میں وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی کی‘ مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کامو ں کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایات کی کہ ترقیاتی کامو ں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور مطلوبہ مدت کے اندر منصوبو ں کو مکمل کیا جائے۔اس موقع پر اکرام خان بلوچ‘ ملک اشفاق راں‘ منیر گجر‘ اظہر خان‘ شریف ویلن‘ حامد دھرالہ‘ اکرم چاون‘ ضمیر سنڈھل‘ غلام حسین‘ دوست محمد‘ سجاد دھرالہ‘ چودھری امجد‘ اسلم دھرالہ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر