بستی ملوک‘ جعلی کھاد بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی‘ مالک فرار

  بستی ملوک‘ جعلی کھاد بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی‘ مالک فرار

  



بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں جعلی کھاد فیکٹری پکڑی گئی مالک فرارمحکمہ زراعت کے اعلی افسران کی طرف سے کاروائی کرنے میں ٹال مٹول سے کام۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک پولیس نے اعلی حکام کی مشاورت سے پل مانگاکے قریب جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری کا چھایہ مارا ٹیم میں ڈپٹی ڈئریکٹر محکمہ زراعت رائے ظفر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

اقبال کھرل بھی شامل تھے فیکٹری سے بھاری مقدار میں خام مال اور تیار کھاد پکڑی گئی فیکٹری مالک فرار ہوگیا جبکہ دو ملازم رحمان رضا،محمد نوازکو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے ان کے خلاف ٹال مٹول سے کام لیا جس کی وجہ سے پولیس نے گرفتار ملزمان کو چھوڑ دیا ڈپٹی ڈائریکٹر کا موقف تھا کہ ہم نے سمپل لے لئے ہیں لیبارٹری سے رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کی جائے گی جس پر پولیس نے خام مال اور تیارجعلی کھاد کی بوریاں بھی قبضہ میں لے لیا۔

جعلی کھاد

مزید : ملتان صفحہ آخر