شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

  شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، مشترکہ تربیت، جنگی مشقوں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں تنظیم کے 7 مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ اجلاس میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

تنظیم کے 7 مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت کی۔ تنظیم کے ممبران ممالک کے درمیان سیکیورٹی شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مشترکہ تربیت، جنگی مشقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء ممالک نے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم