سیکرٹری سکولز کی ڈائریکٹو ریٹ سسٹم جلد بحال کرنیکی یقین دہانی

        سیکرٹری سکولز کی ڈائریکٹو ریٹ سسٹم جلد بحال کرنیکی یقین دہانی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سے مذاکرات کے بعد متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب نے احتجاجی تحریک ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔سیکرٹری تعلیم سکولز نے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکی مستقلی 20مارچ تک کروانے کی یقین دہانی کرا دی اور مزید کہا کہ گریڈ17 اور18کے اساتذہ کی مستقلی کے احکامات اسی ماہ جاری کردیئے جائیں گے جبکہ اساتذہ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

تنظیموں کی مشاورت کے بغیر ریشنلائزیشن پالیسی نہیں بنائی جائے گی۔سروس رولز میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اساتذہ اپنی تجاویز بھجوائیں۔کمپیوٹر الاؤنس اور چارج الاؤنس کی سمری بہت جلد بھجوادی جائے گی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری سکولز شہر یار سلطان نے متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے نمائندہ وفد کے ساتھ مذاکرات کئے۔سیکرٹری سکولز کی معاونت سپیشل سیکرٹری (آپریشنز)،ایڈیشنل سیکرٹری(سکولز)اور ڈی پی آئیز نے کی۔متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے وفد کی قیادت چیئرمین حافظ عبدالناصرنے کی جبکہ ان کی معاونت حا فظ غلام محی الدین، میاں طیب احمد بودلہ،رشید احمد بھٹی،محمد اشفاق نسیم،محمد اجمل شاد،ملک محمد امجد،قیصر شہزاد،محم صدیق گل،ذیشان علی کاشف شہزاد چوہدری اور دیگر اساتذہ قائدین نے کی۔ وفد نے بتایا کہ ایک عرصہ سے سکول ایجوکیشن میں اساتذہ مسلسل نظر اندازہوتے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ کے معاملات زیرِ التواء ہیں۔بروقت پروموشن نہ ہونے سے سربراہ ادارہ سمیت اساتذہ کی ہزاروں امیاں خالی پڑی ہیں۔سیکرٹری سکولز نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں اور ان کے حل کے لئے جلد مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری سکولز نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈائریکٹوریٹ کا نظام بہت جلد بحال کردیا جائے گا۔ہر ضلع کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہر تین ماہ بعد پروموشن میٹنگ کرنے کا پابند ہوگا۔پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی اضافی تعلیمی ترقیوں کا مسئلہ بھی عدالتی فیصلہ کی روشنی میں جلد حل کرلیا جائے گا۔

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر