حفاظتی ضمانت پر رہائی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور‘ جمشید دستی 26فروری کو طلب

  حفاظتی ضمانت پر رہائی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور‘ جمشید دستی 26فروری کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویثرن بنچ میں جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت پر رہائی کے حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔ فاضل عدالت نے اپیل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

منظور کرتے ہوئے 26 فروری کو جمشید دستی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ ہائیکورٹ ڈویثرن بینچ کے ججز جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مدعی مقدمہ عبدالرب کی درخواست پر سماعت کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ ملتان کے سنگل بینچ نے جمشید دستی کی رہائی کا حکم دیا جبکہ جمشید دستی سے چوری شدہ آئل ٹینکر برآمد ہوا ہے، اسلئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ جمشید دستی کو پولیس حراست میں دیا جائے، یاد رہے کہ ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مشتاق احمد نے 13 فروری کو جمشید دستی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیکر رہائی کا حکم دیا تھا۔
جمشید دستی