ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے رشوت لی گئی رقم شہری کو بھری عدالت میں اے ایس آئی سے واپس دلوادی‘ کارروائی کا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے رشوت لی گئی رقم شہری کو بھری عدالت میں ...

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی نے شہری سے رشوت میں لی گئی رقم تھانہ روہیلانوالی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے اے ایس آئی سے بھری عدالت میں واپس کرادی,جس کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ کو عدالت میں طلب کر کے مذکورہ پولیس افسر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا. پولیس رویہ پر بھی برہمی کا اظہار,تفصیل کے مطابق روہیلانوالی کے رہائشی غلام شبیر نے سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے رشتہ داروں مظہر وغیرہ کو پولیس تھانہ روہیلانوالی میں تعینات اے ایس آئی محمد اصغر نے گرفتار کیا اور بعدازاں ان سے 35 سو روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا. جس کی ویڈیو اس نے عدالت میں پیش کی. جس پر فاضل جج نے اے ایس آئی اصغر, ایس ایچ او روہیلانوالی محمد اسلم کو عدالت میں طلب کر لیا. دوران سماعت اے ایس آئی نے رشوت لینا عدالت میں تسلیم کر لیا. چنانچہ فاضل جج نے اے ایس آئی کو حکم دیا کہ وہ رقم درخواست گزار کو واپس کرے. جس پر عدالت میں رقم 35 سو روپے واپس کر دی گئی. جس کے بعد فاضل جج نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور انٹی کرپشن حکام کو عدالت میں فوری طلب کر لیا. جو عدالت پہنچ گئے. فاضل جج نے پولیس رویہ پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی پی او کو مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اے ایس آئی اصغر کو ڈی پی او کے حوالے کر دیا اور درخواست نمٹا دی.

صہیب احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر