ملتان‘ آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات کی بناپر 4پروازیں تاخیر کا شکار‘ مسافر خوار

  ملتان‘ آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات کی بناپر 4پروازیں تاخیر کا شکار‘ مسافر ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات پر چار پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا رہا، (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

تفصیل کے مطابق ریاض سے ملتان آنے قومی ایئرلائن کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ دوبئی سے آنے والی پرواز 5 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی اسی طرح دوبئی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز بھی 5 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ رکاچی جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، پروازوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

پروازیں

مزید : ملتان صفحہ آخر