وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیع کی ملاقات‘ مسائل پر گفتگو

  وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیع کی ملاقات‘ ...

  



خان پور(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ 258میاں شفیع محمد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

خان بزدار سے ملاقات نواں کوٹ میں گرلز کالج کی منظوری سمیت خان پور کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ایم پی اے میاں شفیع محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیر آعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب،ائی جی پنجاب، اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کے ساتھ ملا قات کی اور مسائل پر گفتگو اور تجاویز پر غور خوص کیا گیا اس موقع پر وزیر آعلی پنجاب نے نواں کوٹ میں گرلز کالج، کے فنڈز جاری کر نے حلقہ 258 کے قصبہ جات مسلم ٹاؤن،کوٹلہ پٹھان،دین پور شریف،گہنہ لاڑ،ماڑی اللہ بچایا کے بنیادی مراکز صحت کو فوری فنڈز فراہمی،سڑکوں کی مرمت کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیئے میونسپل کمیٹی خان پور کے لیے جاری ہونے والے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو اجازت دے دی گئی اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر خان پور کو پرائیویٹ بلڈنگ سے محکمہ فوڈ کی خالی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے گا میاں شفیع محمد نیمزید کہا کہ حکومت نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہی ہے بگڑے ہوئے سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت درکار ہے انشاء اللہ کامیابی ہوگی جس طرح عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اس طرح ہم بھی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

میاں شفیع

مزید : ملتان صفحہ آخر