درخت زمین کا حسن‘ انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے بلین ٹری مہم میں سب کو شامل ہونا چاہیے۔درخت انسانی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
صحت کیلئے ضروری ہونے کے ساتھ زمین کا حسن ہیں۔زیادہ درخت لگاکر ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جائے کیونکہ پاکستان کی خوشحالی گرین پاکستان میں ہے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج سٹی اورگرلز کالج ماڈل ٹاؤن میں پودے لگانے کے موقع پر کہی۔پرنسپلز ڈاکٹر مہرونہ لغاری اورپرفیسر شاہدہ آفتاب کے علاوہ اساتذہ اور طالبات موجود تھیں اور انہوں نے بھی پودے لگائے۔ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کلین اینڈ گرین مہم پر فوکس کررہی ہے۔صفائی نصف ایمان اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔لہذا کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کا مقصد دنیا اور آخرت کی زندگی کو بہتر کرنا ہے۔پرنسپلزڈاکٹر مہرونہ لغاری اور شاہدہ آفتاب نے کہا کہ اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم پر توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کرائی گئی۔
شاہینہ نجیب