حکومت کا مقصد اور محور عوامی خدمت ہے‘ دوست محمد مزاری

  حکومت کا مقصد اور محور عوامی خدمت ہے‘ دوست محمد مزاری

  



مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادپر حل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے اور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کرپشن سمیت دیگر مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو رہا ہے۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبرمیں آئے سائلینِ علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پرہی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

حراست مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر