ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق کا دورہ جیل‘بیرکوں کا معائنہ کیا

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق کا دورہ جیل‘بیرکوں کا معائنہ کیا

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عدنان مشتاق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منیر اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور06معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔

جیل دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر