قائمقام وی سی کا پروٹول کیساتھ جامعہ زکریا کا دورہ‘ یونیورسٹی حلقوں کی شدید تنقید

  قائمقام وی سی کا پروٹول کیساتھ جامعہ زکریا کا دورہ‘ یونیورسٹی حلقوں کی ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)قائم مقام وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا پروٹوکول کے ساتھ زکریانیورسٹی کا دورہ‘یونیورسٹی حلقوں کی طرف سے تنقید کی گئی۔ بتایا گیا ہے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کہ زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی دو روز کے لئے اہم امیٹنگ میں شرکت کیلئے لاہور گئے ہیں‘ ان کی موجودگی میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان نے قائم مقام وی سی کی حیثیت سے کام کیااور سکیورٹی حکام کو حکم دیا کہ پورے پروٹوکول کے ساتھ یونیورسٹی کا دورہ کرایا جائے‘ ان کی گاڑی کے آگے ڈبل کیبن ڈالا ہوٹر بجاتا ہوا چلے گا جبکہ ایک گاڑی ان کی کار کے عقب میں ہوگی اور موٹرسائیکل سوار مسلح سکیورٹی گارڈز کے کار کے دائیں بائیں چلیں گے، مکمل سکیورٹی حصار میں ان کو کیمپس کا چکر لگوائیں، جس پر ان کے حکم کی تعمیل کی گئی اور قائم مقام وی سی نے لا کالج کا دورہ کیا اور کیمپس کا چکر لگایا، یونیورسٹی حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض نمود ونمائش ہے‘ اتنے پروٹوکول کی ضرورت نہیں تھی۔ اصل وی سی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پروٹوکول کا ختم کیا، وہ سکیورٹی گارڈ تک اپنے ساتھ نہیں رکھتے مگر قائم مقام وی سی کی جانب سے ایسے اقدامات افسوس ناک ہیں، وائس چانسلر آئند ہ سے قائم مقام وائس چانسلر کیلئے پروٹوکول بارے ہدایت جاری کریں۔اس بارے میں رابطہ کرنے پر یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ قائم مقام وی سی نے رولز کے مطابق دورہ کیا ہے‘ اس میں کو ئی غلط بات نہیں ہے۔

تنقید

مزید : ملتان صفحہ آخر