جام پور‘پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر قیصر بخاری کی گاڑی کھائی میں جاگری‘ معجزانہ طور پر محفوظ رہے

      جام پور‘پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر قیصر بخاری کی گاڑی کھائی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور (نامہ نگار) پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع راجن پور کے صدر کی گاڑی کو حادثہ۔ گاڑی قلع بازئیاں کھاتے ہوئے کھائی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

میں جاکری۔ پی ٹی یو کے صدر سمیت گاڑی میں دیگر سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ممبر قومی اسمبلی۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک۔ ودیگر نے خبریت دریافت کی۔ پی ٹی یو راجن پورکے ضلع صدر سید قیصرحسین بخاری۔ نائب صدر چوہدری محمد حفیظ۔ سابق وائس چیرمین رانا فیاض احمد خان راجن پور سے فاضل پور کی طرف گاڑی میں آرہے تھے، کوٹلہ ربائیت کے نزدیک موٹر سایکل ٹکرا گیا۔ گاڑی تیز ہو نے کی وجہ سے قلعہ بازئیاں کھاتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ پی ٹی یو کے صدر سمیت دیگر کارسوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک۔ سردار محمد جعفرخان لغاری۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک۔ جنرل سیکرٹری پنجاب سردار علی رضا خان دریشک۔ ڈی سی راجن پور ذوالفقارعلی خان۔ سی ای اوتعلیم ثناء اللہ سہرانی۔ ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔ پی ٹی یو کی خواتین ونگ کی ضلع صدر میڈیم نسرین اختر۔ حسین تبسم۔ نے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی جبکہ سابق وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں۔ سابق ناظم ملک عنایت ماڑھا۔ ملک جہانگیر چھینہ۔ ندیم احمد انی۔ نصر اللہ بھٹی۔قدیر لشاری۔ عدنان شاہ۔نے بکرے کا صدقہ دے کرکے خیریت دریافت کی۔