وہوا: پی پی 285کے 22سکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری‘5کروڑ لاگت آئینگی

  وہوا: پی پی 285کے 22سکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری‘5کروڑ لاگت آئینگی

  



وہوا(نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی کی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

سفارش پر حلقہ پی پی 285 کے 22 تعلیمی اداروں میں کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے منصوبہ پر 5 کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار روپے لاگت آئے گی منصوبہ پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا منصوبہ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا میں 38 لاکھ 45 ہزار روپے، گورنمنٹ ہائی سکول کوہر میں 90 لاکھ 88 ہزار روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول نیو مندھر میں 31 لاکھ 58 ہزار، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چونی میں 31 لاکھ 58 ہزار، گورنمنٹ پرائمری سکول جادو لکھ میں 28 لاکھ 92 ہزار، گورنمنٹ پرائمری سکول ہجوانی میں 28 لاکھ 92 ہزار جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول گوراہا، گورنمنٹ پرائمری سکول ہانس تھل، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نور احمد والی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صابو خیل، گورنمنٹ پرائمری سکول گھلو، گورنمنٹ پرائمری سکول گدر، گورنمنٹ پرائمری سکول بٹکل، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فتح خان، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ مبارک، گورنمنٹ پرائمری سکول ککرے والا، گورنمنٹ پرائمری سکول دھمانی، گورنمنٹ پرائمری سکول کنواں بوڑ، گورنمنٹ پرائمری سکول چھکے زام، گورنمنٹ پرائمری سکول نالہ غربی، گورنمنٹ پرائمری سکول فتح خان، گورنمنٹ پرائمری سکول نور احمد والی میں ہر ایک میں 15 لاکھ 79 ہزار روپے کی لاگت سے کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے۔

کلاس رومز

مزید : ملتان صفحہ آخر