بطور گواہ عدم پیشی پر انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  بطور گواہ عدم پیشی پر انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 4 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام دلبر خان میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے انسپکٹر زبیر احمد،اے ایس آئی رانا ابوبکر، کانسٹیبلوں شاہد ظفر،جعفر عباس اور جاوید اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وارنٹ جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر