آوارہ کتوں کی بھرمار‘ 7 بچوں سمیت 20افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)آوارہ کتوں کی بھرمار‘ 7 بچوں سمیت 20افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ ہسپتال(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
منتقل‘ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاغذی کارروائی تک محدود‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے 20افراد سردار گڑھ کارہائشی5سالہ محمد عمران‘ چک75پی کا5سالہ عبداللہ‘ نوریوالی کا2سالہ انورخان‘ سردار گڑھ کا10 سالہ محمد سفیل‘ غوثیہ کالونی کا12سالہ علی رضا‘ جناح پارک کا12 سالہ شہبازاحمد‘ ترنڈہ سوائے خان کا15سالہ امام دین‘ بابر کالونی کا26سالہ بلال احمد‘ راجن پورکلا ں کا20سالہ حمید حسین‘ بستی وارنی کا15سالہ عظمت اللہ‘ چک246کا 20سالہ خادم حسین‘ چک87پی کا8سالہ محمد نیہام‘ راجن پورکی30سالہ شازیہ بی بی‘ جندوالی کا56سالہ رفیق احمد‘ ابوظہبی کالونی کا40عنبرحسین‘ بائی پاس چوک کا28سالہ علی نواز‘ شاہی روڈ کی50سالہ سوتم مائی‘ خیر پورکھڈالی کا28سالہ عابدعلی‘ اقبال آباد کی50سالہ کلثوم بی بی اورچک111پی کی رہائشی50سالہ اشرف بی بی پر حملہ کردیااورکاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انہیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 3سال سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاغذی کارروائی تک محدود بن کر رہ گئی ہے۔
آوارہ کتے