میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 170بجلی چور پکڑے گئے‘ بھاری جرمانے

  میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 170بجلی چور پکڑے گئے‘ بھاری جرمانے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 170بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ65ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر34لا کھ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

روپے جرمانہ عائد۔8ایف آئی آرز درج۔19فروری 2020?ء کو ملتان میں 17گھریلواورکمرشل صارفین کو25696یونٹس چوری کرنے پر485572 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 24 گھریلوصارفین کو50505یونٹس چوری کرنے پر381288روپے جرمانہ اور3مقدمات درج،وہاڑی میں 9 گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو10515یونٹس چوری کرنے پر188527روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو12105یونٹس چوری کرنے پر203550روپے جرمانہ،ساہیوال میں 19گھریلواورکمرشل صارفین کو25279یونٹس چوری کرنے پر232290روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 45 گھریلواورکمرشل صارفین کو35859یونٹس چوری کرنے پر598500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 19گھریلوصارفین کو22477 یونٹس چوری کرنے پر321000 روپے جرمانہ اور5 مقدمات درج،بہاولنگر میں 10 گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو5527یونٹس چوری کرنے پر90494روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلوکمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو78034یونٹس چوری کرنے پر901269 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر