اورنگی ٹاؤن میں فٹ پاتھ سے نوجوان کی لاش برآمد

      اورنگی ٹاؤن میں فٹ پاتھ سے نوجوان کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے نوجوان کی فٹ پاتھ سے لاش برآمدہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا بسم اللہ چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور نشے کی زیادتی کے باعث موت واقع ہوئی ہے، تاہم متوفی کی لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔