انتظار قتل کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی

انتظار قتل کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسدادہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر انتظار کے والد اشتیاق احمد اور انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے کیس کے گواہ انتظار کے ماموں صلاح الدین کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت مزید گواہوں کو دو مارچ تک طلب کر لیا،انتظار کے والد کا کہنا تھا کہ کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، عدالت سے استدعا ہے ہائیکورٹ کا حکم آنے تک مزکورہ تفتیشی افسر کو کوئی احکامات نہ دئے جائیں، کیس میں ابتک پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں، گواہوں میں انتظار کے والد اشتیاق احمد سمیت 3پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں، انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکار گرفتار جبکہ ایک ضمانت پر رہا ہے، یار رہے 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر