اینجل ٹرسٹ بے ولاد جوڑوں کیلئے مثالی کردارادا کررہاہے،ساحر لودھی

    اینجل ٹرسٹ بے ولاد جوڑوں کیلئے مثالی کردارادا کررہاہے،ساحر لودھی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)فلم اسٹار اور ٹی وی اینکر ساحر لودھی نے کہا ہے کہ اینجل ٹرسٹ غریب،مستحق اور بے اولاد جوڑوں کا مفت میں علاج کر کے حقیقی معنوں میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے، انھوں نے یہ باتیں آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹر کے دورے کے موقع پر مریضوں سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر سید سجاد حسین،سینئر ڈائریکٹر سید عامر سجاد،اسپتال کا اسٹاف،ڈاکٹرز اور بڑی تعداد میں مریض بھی موجود تھے،ڈاکٹر سجاد حسین نے ساحر لودھی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں گلدستہ پیش کیا،اور کہا کہ ساحر لودھی فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے میں ہمیشہ آگے آگے رہے۔عامرسجاد نے اس موقع پر کہا کہ ACIMC میں کسی مریض کا علاج پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نہیں رکتا،انھوں نے صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس سال اپنی زکوۃ اینجل ٹرسٹ کو دے کر بیاولاد جوڑوں کی زندگی خوشیوں سے بھر دیں۔آخر میں ڈاکٹر سجاد حسین نے ساحر لودھی کوادارے کی طرف سے ان کی فنی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی،جبکہ ساحر لودھی نے صاحب اولاد ہونے والے جوڑوں میں تحائف تقسیم کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر