سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مرتضیٰ وہاب

  سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مرتضیٰ وہاب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ حکومت عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم دعوی نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ شہر کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، آرٹس کانسل، شاہین کمپلیکس، ایس ایم لا کالج کے اطراف نئی سڑکیں تیار ہیں جبکہ مصروف ترین علاقے میں سیوریج نظام، فٹ پاتھ، خوبصورت اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہریوں کو نئے ترقیاتی کاموں کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، فٹ پاتھوں پر ماربل کی بینچز، ڈسٹ بن بھی نصب کئے گئے ہیں اور سندھ سیکرٹریٹ کے باہر انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت یہاں 400 کاریں اور 600موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ انڈر گراuw نڈ پارکنگ منصوبے کے اوپر شہری مختلف کتابوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔مشیر وزیراعلی سندھ نے ترقیاتی کاموں سے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ اطراف میں قائم لاء اور آرٹس کالج، این ای ڈی سٹی کیمپس پر بھی لائٹنگ کی جا ئے گی۔ پارکنگ منصوبے کے اوپر خوبصورت اسٹالز اور سبزہ لگایا جا رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر