حکمران اور اپوزیشن سیاست کو تجارت نہ بنائیں،محمد فائق شاہ

  حکمران اور اپوزیشن سیاست کو تجارت نہ بنائیں،محمد فائق شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سیاست کا مرکز ملک و عوام کی خدمت ہونا چاہیے جبکہ ہمارے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں سیاست کی آڑ میں ذاتی تشہیر اور تجارت کر رہے ہیں۔جمعرات کو صوبائی عہدیداروں اور کوارڈینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے فائق شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل پر کوئی نہیں بولتا اور نہ ہی آگے بڑھ کر متبادل حل دیتا ہے، صرف ون مین شو اور اقتدار کی رسہ کشی کو سیاست بنا دیا گیا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹوہوں، شہباز شریف یا موجودہ حکمران ایوانوں سے لیکر عوامی فورم پر صرف ذاتی مفادات کی بات کرتے ہیں قانون سازی اور ملک و عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی جاتی عوام کی زندگی روز بروز اجیرن ہوتی جا رہی ہے اور ہمارے سیاستدانوں کو اپنی بقا کی فکر ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ملک کو مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی استحکام اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر کام ہوں، متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تو پاکستان ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر