مچھر کالونی میں چھریوں کے وار سے میاں بیوی زخمی

  مچھر کالونی میں چھریوں کے وار سے میاں بیوی زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر) مچھر کالونی میں جھگڑے کے دوران میاں بیوی چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی آزاد محلہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے میاں بیوی 50سالہ اسماعیل ولد القدیر اور 45سالہ رخسانہ زوجہ اسماعیل زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس پر شوہر نے تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی چھریاں مار کر لہو لہان کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر