محمد حسین محنتی کی جلیل خان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت

  محمد حسین محنتی کی جلیل خان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سابق امیر تحریک اسلامی پاکستان محمد جلیل خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ اٹاوہ سوسائٹی احسن آباد گلشن معمار جاکر لواحقین سے تعزیت، مرحوم کی درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحوم کے بیٹے محمد اظہر، داماد انجینئر معروف احمد اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد جلیل خان نے پوری زندگی اقامت دین کیلئے وقف کررکھی تھی۔ اور آخری دم تک وہ دعوت دین کے کام میں مصروف رہے۔ جو لوگ انسانیت کی خدمت اور رب کی رضا کو اپنا مقصد زندگی بنا لیتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوجاتے ہیں۔ محمدجلیل خان نے بطورناظم شعبہ دعوت و تربیت جماعت اسلامی سندھ کراچی تاء کشمور دورے کئے اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی۔یاد رہے کہ مرحوم محمد جلیل خان جماعت اسلامی سندھ کے ناظم شعبہ دعوت و تربیت اور ان کی اہلیہ مرحومہ آپا قمر جلیل صاحبہ قیمہ حلقہ خواتین رہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر