ایف آئی سی اور ایس ایس ڈی او کے درمیان معاہدے پر دستخط
کراچی(پ ر) فیڈرل انفارمیشن کمیشن اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائز(ایس ایس ڈی او) کے مابین مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، یاداشت کے مطابق ایس ایس ڈی او اطلاعات تک رسائی قانون کی عمل داری کے لئے آگاہی مہم،سمینارز کے انعقاد، تربیتی نشستوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین کی استعداد کاربڑھانے کے لئے بھی خدمات فراہم کریگا۔ جمعرات کو انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم نے فیڈرل انفارمیشن کمیشن جبکہ ایس ایس ڈی او کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے دستخط کیے۔ ایم او یو میں درج پانچ نکات کے مطابق ایس ایس ڈی او ریسرچ کے ذریعے تکنیکی معاونٹ،ایڈووکیسی، ڈیجٹیل کمپین، آگاہی سیمنارز، تربیتی نشیستوں، صوبائی اور ضلعی سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد، پالیسی ڈائیلاگ کے علاوہ انفارمیشن کمیشن کو ڈیجٹلائزکرنے اور اطلاعات تک رسائی قانون پر عمل درآمد کے لئے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے اپنی معاونت فراہم کریگا۔ چیف انفارمیشن کمیشنر فیڈرل انفارمیشن کمیشن محمد اعظم نے ایس ایس ڈی او کی جانب سے اطلاعات تک رسائی قانون کے عمل درآمد کے لئے معاونت فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انفارمیشن کمیشن اور ایس ایس ڈی او ملکر اطلاعات تک رسائی قانون کے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سسٹیشن ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ جس پر ایس ایس ڈی او نے انفارمیشن کمیشن کی تشکیل،اجراء اور ویب سائیٹ کی تیاری میں اپنا بھر پور بھرپور کردار ادا کیا ہے اسی طرح اطلاعات تک رسائی قانون پر مکمل عمل درآمد کے لئے ایس ایس ڈی او انفارمیشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریگا۔